پاکستانی تن ساز نے مسٹر یونیورس مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت لیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی تن ساز رمیز ابراہیم کی جانب سے امریکا میں مسٹر یونیورس مقابلوں میں گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق رمیز ابراہیم کی جانب سے مینز فزیک کیٹیگری میں سونے کا تمغہ حاصل کیا گیا۔ لاس ویگاس میں مسٹر یونیورس مقابلوں میں 44 ممالک کے تن سازوں کی جانب سے شرکت کی گئی۔

latest urdu news

یاد رہے 3 عالمی اعزاز حاصل کرنیوالے پاکستانی تن ساز رمیز ابراہیم خان مسٹر یونیورس مقابلوں کا ٹائٹل جیتنے کیلئے کوشاں تھے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے اڈیالا جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع کردی گئی اور ملاقاتوں پر پابندی تاحکم ثانی رہے گی۔

ذرائع کے مطابق ملاقاتوں پر پابندی کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے کیا گیا ہے اور پابندی کا اطلاق سیاسی قیدیوں سمیت عام قیدیوں پر بھی ہوگا۔

یاد رہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے 4 تا 18 اکتوبر اڈیالا جیل میں ہر قسم کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کی گئی تھی اور اس کے بعد پابندی میں 2 دن کی توسیع کی گئی تھی۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter