جمعہ, 25 اپریل , 2025

پانی کے مسئلے پر حکومت کے یکطرفہ فیصلے کی حمایت نہیں کرسکتے، شازیہ مری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری ہمیشہ "پاکستان کھپے” کا نعرہ لگاتے رہے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کے لیے پاکستان ہمیشہ اولین ترجیح رہا ہے، انہوں نے پارلیمنٹ سے خطاب میں ملکی مسائل، فلسطین اور کشمیر کے معاملات پر روشنی ڈالتے ہوئے عالمی برادری سے فلسطین کی جانب متوجہ ہونے کا مطالبہ کیا۔

latest urdu news

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ صدر زرداری کا کوئی سیاسی دشمن نہیں اور انہوں نے کبھی سیاسی انتقام نہیں لیا۔ ہماری حکومت نہیں بلکہ ہم ایک اتحادی جماعت ہیں، لیکن صدر زرداری آج بھی واضح مؤقف رکھتے ہیں کہ وہ ایسا کوئی اقدام نہیں کریں گے جو پاکستان یا وفاق کو نقصان پہنچائے، ان کا کہنا تھا کہ صدر ہونے کے ناطے وہ فیڈریشن کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔

پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ پانی کے معاملے پر حکومت کے یکطرفہ فیصلے کی تائید نہیں کی جاسکتی۔ صدر زرداری نے اپنی تقریر میں پانی سے متعلق پھیلائے گئے پروپیگنڈے کو رد کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ صرف خبریں رپورٹ کرتے ہیں جبکہ کچھ پروپیگنڈا پھیلاتے ہیں،پاکستان کو ایک بار پھر دہشت گردی کے چیلنج کا سامنا ہے، اور ہماری سیکیورٹی فورسز اس کے خلاف برسرِپیکار ہیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے 9 مئی کے8 مقدمات میں درخواست ضمانتوں کی جلد سماعت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

عمران خان نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے متفرق درخواستیں دائر کی ہیں۔ ان درخواستوں میں جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات شامل ہیں، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے سازش کے تحت مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter