جمعہ, 25 اپریل , 2025

پارلیمنٹ ہاؤس میں ثمینہ فخر پگانوالہ اور میاں فخر کی بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو سے ملاقات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے ممبر سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی پی پی پی ثمینہ فخر پگانوالہ اور میاں فخر پگانوالہ کی پارلیمنٹ ہاوس میں اھم ملاقات ھوئی۔

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے ممبر سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی (CEC) ثمینہ فخر پگانوالہ اور میاں فخر پگانوالہ کی پارلیمنٹ ہاؤس میں اہم ملاقات ہوئی۔

latest urdu news

بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے ثمینہ فخر پگانوالہ کو CEC کی ممبر بننے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ان کی نامزدگی صدر آصف علی زرداری کا بہترین فیصلہ ہے، کیونکہ وہ اس عہدے کی اہل اور پارٹی کے لیے اہم سرمایہ ہیں۔ بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے ثمینہ پگانوالہ کو گرمجوشی سے گلے لگایا اور ان کی خدمات کو سراہا۔

اس موقع پر میاں فخر مشتاق پگانوالہ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو گجرات کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ سینٹرل پنجاب کے دورے کا آغاز گجرات سے کریں، کیونکہ یہ سیاسی اعتبار سے ایک اہم ضلع ہے۔ گجرات کے پارٹی ورکرز، سینئر سٹیزنز، وکلا، صحافی، اور تاجر برادری آپ سے ملاقات کے منتظر ہیں۔ اس پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ عید کے بعد لاہور آ رہے ہیں اور اس تجویز کو میٹنگ میں رکھا جائے گا۔

اجلاس میں موجود پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ، راجہ پرویز اشرف، شازیہ مری، مہرین بھٹو، اور سید قاسم گیلانی نے بھی ثمینہ فخر پگانوالہ کو CEC کی ممبر بننے پر مبارکباد دی اور کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے نظریاتی ساتھیوں کو کبھی نہیں بھولتی۔ ثمینہ پگانوالہ تیسری نسل سے پارٹی کے ساتھ ہیں، اور یہ تعلق آنے والی نسلوں تک قائم رہے گا۔

ثمینہ فخر پگانوالہ نے اس موقع پر کہا کہ پارٹی جو بھی ٹاسک دے گی، ہم میاں مشتاق پگانوالہ فیملی اپنی روایت کے مطابق ہمت اور جرأت سے نبھائیں گے اور گجرات میں پارٹی کو مزید فعال کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter