ہفتہ, 26 اپریل , 2025

پارا چنار کے لیے اشیائے خورونوش کا پہلا قافلہ روانہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اشیائے خورونوش اور سامان رسد پر مشتمل گاڑیوں کا پہلا قافلہ آج پارا چنار کے لیے روانہ ہوگا۔

پشاور: اشیائے خورونوش اور ضروری سامان سے لدے قافلے کا پہلا کاروان آج پارا چنار کے لیے روانہ ہو گا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ قافلہ 4 جنوری 2025ء کو ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کے واقعے کے بعد روک دیا گیا تھا، تاہم اب اسے مکمل سیکیورٹی کے ساتھ بھیجا جا رہا ہے۔

latest urdu news

قافلے کی حفاظت پولیس کے ذمہ ہوگی، جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی الرٹ رہیں گے۔

واضح رہے کہ یکم جنوری کو ہونے والے امن معاہدے کے تحت قائم کی گئی امن کمیٹیوں نے علاقے میں امن و امان کی ضمانت دی ہے۔ مقامی رہنماؤں نے ذاتی اور قبائلی تنازعات کو بالائے طاق رکھ کر عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے کردار ادا کیا ہے۔

80 دنوں سے جاری سڑکوں کی بندش کے باعث کرم کے عوام کو بنیادی ضروریات اور ادویات کی شدید قلت کا سامنا تھا۔ اب قافلے کی روانگی سے ان مسائل میں کمی آئے گی۔

امن معاہدے کے تحت مقامی لوگوں نے 15 دن کے اندر ریاست کو اسلحہ جمع کروانے اور ایک ماہ کے اندر تمام مقامی بنکرز کے خاتمے کا وعدہ کیا ہے، جو علاقے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter