جمعہ, 25 اپریل , 2025

پائیدار منصفانہ امن صرف مسئلہ فلسطین کے حل سے ممکن ہے، شہباز شریف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی، وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پائیدار منصفانہ امن صرف مسئلہ فلسطین کے حل سے ممکن ہے۔

دبئی ورلڈ گورنمنٹس سمٹ سے خطاب کے دوران وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سمٹ کے کامیاب انعقاد پر شیخ محمد بن زاید النہیان اور شیخ محمد بن راشد المکتوم کی قیادت کی تعریف کی۔

latest urdu news

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اجلاس ایسے وقت میں ہورہا ہے جب غزہ المناک تنازع کے اثرات سے نکلنے کی کوشش کررہا ہے، آزاد فلسطین کا دارالحکومت القدس شریف ہے، غزہ میں نسل کشی پر مبنی آپریشن کیا گیا۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ غزہ آپریشن میں 50 ہزار فلسطینی شہید ہوئے، مسئلہ فلسطین کا حل اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق ہونا چاہیے، پائیدار منصفانہ امن صرف دو ریاسی مسئلے کے حل سے ممکن ہے،1967ء سے پہلے کی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ دبئی مستقبل کا معاشی مرکز ہے، اڑان پاکستان معاشی ترقی کی طرح اہم قدم ہے، شمسی توانائی کے فروغ کیلئے ٹیکسز میں کمی لا رہے ہیں، مہنگائی کی شرح کم ہو کر 2.4 کی سطح پر آگئی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان 2030ء تک توانائی قابل تجدید ذرائع سے حاصل کرے گا، پالیسی ریٹ 12 فیصد تک آگیا ہے، سات دہائیوں میں پاکستانیوں نے بہت سے چیلنجز کا سامنا کیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ توانائی و انفرااسٹرکچر، قومی اقتصادی ٹرانسفارمیشن کے بنیادی جزو ہیں، جوہری، ہوا، پانی اور شمسی توانائی کے منصوبوں کو فروغ دے رہے ہیں، پن بجلی منصوبوں سے مزید 13 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی گنجائش میں اضافہ کریں گے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آبادی کا 70 فیصد حصہ 30 سال سے کم عمر آبادی پر مشتمل ہے، ہنر مند افرادی قوت اور سٹریٹجک محل وقوع سرمایہ کاری کے لیے بہترین ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter