جمعہ, 25 اپریل , 2025

ٹیوٹا اداروں کی اپ گریڈیشن، پہلے مرحلہ میں تین یونیورسٹیز 5 کالجز کی ترقی، چوہدری شافع حسین

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں صوبائی وزیر صنت و تجارت چوہدری شافع حسین مہمان خصوصی تھے۔

صوبائی وزیر تعیلم رانا سکندر حیات، چیئرمین وزیراعلی ٹاسک فورس برائے سکل ڈویلپمنٹ عدنان افضل چٹھہ، سیکریٹری صنعت و تجارت ڈاکڑ احسان بھٹہ، چیئر پرسن بورڈ صاحبزادی وسیمہ عمر، ٹیکنیکل ایجوکیشن کے خیر سگالی سفیر ڈاکڑ عابد شیر وانی، ایوان صنعت و تجارت کے عہدیداران، طلبہ وطالبات، والدین اور اساتذہ نے تقریب میں شرکت کی۔

latest urdu news

صوبائی وزیر صنت و تجارت چوہدری شافع حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پوزیشن ہولڈرز کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ ماضی میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کو نظر انداز کیا جاتا رہا، کسی بھی سابق وزیراعلی نے ٹیکنیکل ایجوکیشن کو کوئی اہمیت نہیں دی۔

موجود وزیر اعلی مریم نواز شریف نے ٹیوٹا کے اداروں کی لیبز اور کورسز کی اپ گریڈیشن کے لئے فنڈز فراہم کئے اور بچوں کو ہنرمند بنانے کے لئے چیف منسٹر سکلڈ ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغاز کیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے معیاری فنی تعیلم کے فروغ اور ہنرمند افرادی قوت کی تیاری کو اپنی اولین ترجیح بنایا اور گزشتہ 6 ماہ میں ٹیکنیکل ایجوکیشن فروغ کے لئے ٹھوس اقدامات کئے گئے۔

ٹیوٹا کے 388 اداروں کی اپ گریڈیشن کا مرحلہ وار پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ٹیکنکل یونیورسٹیوں کوبھی آپ گریڈ کیا جا رہا ہے اور ان یونیورسٹیوں میں واٹرٹیکنالوجی کے کورسز شروع کیئے ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter