جمعہ, 25 اپریل , 2025

ٹینکر کی ٹکر سے کراچی میں مزید 3 جانیں ضائع، گورنر سندھ کا قانون سازی پر زور

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی میں ایک اور حادثے میں ٹینکر کی ٹکر سے تین افراد جاں بحق ہوگئے، اس سنگین مسئلے کے حل کے لیے قانون سازی کی ضرورت ہے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ ٹریفک حادثات کسی دہشت گردی سے کم نہیں، ٹینکرز مافیا کو آخری وارننگ دے رہا ہوں، آئندہ حکمتِ عملی عوام کے ساتھ مل کر طے کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے آواز اٹھانے سے کچھ حلقوں کو تکلیف ہوتی ہے، لیکن میں عوام کے حق میں بات کرتا رہوں گا۔

latest urdu news

کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر میرے خلاف روزانہ نئی مہم چلائی جاتی ہے، مگر یہ سب ناکام ہو رہا ہے۔ اب صرف عوام کی خدمت اور ان کے حقوق کی حفاظت کرنے والی مہم ہی کامیاب ہوگی۔

دوسری جانب وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے خدشات دور کرنے کے لیے افغانستان کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں گے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق، اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاک-افغان تعلقات پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں انہوں نے افغانستان کے ساتھ سفارتی روابط پر تبادلہ خیال کیا۔

اجلاس کے دوران افغانستان کے لیے خصوصی نمائندے صادق خان نے اپنے حالیہ دورہ کابل کے بارے میں بریفنگ دی اور افغان حکام کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں سے متعلق تفصیلات فراہم کیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter