جمعہ, 25 اپریل , 2025

ٹیرف جنگ کے باعث سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیرف وار کے باعث پاکستان میں سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

چین اور امریکا کے درمیان جاری معاشی جنگ کے عالمی مارکیٹ پر بھی اثرات پڑنے لگے ہیں۔

latest urdu news

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 7800 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد سونے کا بھاؤ 3 لاکھ 28 ہزار 800 روپے ہوگیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا 6688 روپے اضافے سے 2 لاکھ 81 ہزار 893 روپے تک جا پہنچا۔

دوسری جانب عالمی بازار میں بھی سونے کا بھاو 78 ڈالر اضافے سے 3118 ڈالر فی اونس ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا اور چین کے درمیان جاری ٹیرف جنگ کے باعث سرمایہ کار سونے کی خریداری میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں 

شیئر کریں:
frontpage hit counter