ہفتہ, 26 اپریل , 2025

ٹرک کی موٹرسائیکل رکشہ کو ٹکر، 2 خواتین سمیت 3 افراد جان کی بازی ہار گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے علاقے سندر میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار منی ٹرک نے موٹرسائیکل رکشہ کو پیچھے سے ٹکر مار دی، حادثے کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس کے مطابق یہ حادثہ ملتان روڈ پر سندر تھانے کے قریب پیش آیا، جب ایک منی ٹرک نے رکشہ کو زور دار ٹکر ماری، رکشے میں 5 افراد سوار تھے، جن میں سے تین جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔

latest urdu news

جاں بحق افراد میں طیبہ اشرف، مومنہ جمیل اور رکشہ ڈرائیور اللہ دتہ شامل ہیں، ہلاک ہونے والی خواتین کا تعلق سندر گاؤں سے جبکہ ڈرائیور بہاولنگر کا رہائشی تھا۔

دوسری جانب جھنگ میں ظالمانہ واقعہ، 10 سالہ گھریلو ملازمہ کو قتل کرکے لاش نہر میں پھینک دی گئی۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن اور پنجاب اسمبلی کی رکن سارہ احمد نے جھنگ میں کم عمر گھریلو ملازمہ کے قتل کے واقعے کا فوری نوٹس لے لیا، انہوں نے فیصل آباد میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم کو مقتولہ کے اہلِ خانہ سے فوری طور پر رابطہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter