جمعہ, 25 اپریل , 2025

وین اور ٹرالر میں تصادم، خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرک، انڈس ہائی وے پر پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے میں خاتون اور بچوں سمیت 10 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ کرک کے علاقے لکی غنڈکی کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر وین اور ٹرالر کے درمیان شدید تصادم ہوا۔

latest urdu news

حادثے کے نتیجے میں وین ٹرالر کے نیچے دب گئی، جس کے باعث جانی نقصان ہوا، ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔

ادھر پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں لاہور روڈ پر ایک اور افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار ڈمپر نے رکشے کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter