جمعہ, 25 اپریل , 2025

وفاقی کابینہ کے نئے وزراء کی حلف برداری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزراء نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا، نئے کابینہ ارکان کی حلف برداری کی تقریب ایوانِ صدر میں منعقد ہوئی۔

قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے نومنتخب وزراء سے حلف لیا۔

latest urdu news

پیرزادہ عمران احمد شاہ نے بطور وفاقی وزیر جبکہ ارمغان سبحانی اور شذرا منصب نے وزیرِ مملکت کے عہدے کا حلف اٹھایا۔

دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن منا رہے ہیں۔

اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ 3 سال پہلے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس دن کو منانے کا تاریخی فیصلہ کیا، جو دنیا بھر میں مسلمانوں کو درپیش چیلنجز کی شدت کی ایک واضح یاددہانی ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter