جمعہ, 25 اپریل , 2025

وزیر ریلوے کا کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کا دورہ، متاثرہ بوگیوں کا جائزہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ، وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران چیئرمین ریلوے مظہر علی شاہ اور سی ای او امیر بلوچ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

latest urdu news

وزیر ریلوے اور دیگر حکام نے جعفر ایکسپریس کی ان بوگیوں کا جائزہ لیا جو حملے میں متاثر ہوئی تھیں۔

ادھر، کوئٹہ سے ملک کے دیگر شہروں کے لیے ٹرین سروس 15ویں روز بھی معطل ہے، ریلوے حکام کے مطابق سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث سروس بحال نہیں کی جا سکی۔

واضح رہے کہ 11 مارچ کو بولان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کے بعد ٹرین سروس معطل کر دی گئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان کے اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے بھی شوال 1446 ہجری کے چاند کی رویت سے متعلق پیشگوئی جاری کردی۔

سپارکو کے اعلامیے کے مطابق رمضان المبارک 29 روزوں پر مشتمل ہوگا اور عید الفطر 31 مارچ 2025 کو متوقع ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter