ہفتہ, 26 اپریل , 2025

وزیر خزانہ کا خوشخبریوں کا عندیہ، تنخواہ دار طبقے کو ریلیف ملنے کا امکان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر آئندہ چند ماہ میں عوام کو خوشخبریاں سننے کو ملیں گی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چیمبرز آف کامرس کے مسائل کا مکمل ادراک ہے، صنعتکاروں اور تاجروں کے جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، انڈسٹری کو درپیش مشکلات کا تفصیل سے جائزہ لیا جا رہا ہے، کیونکہ صنعت کی ترقی ہی ملکی معیشت کی بہتری کی بنیاد ہے۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے ہمیں درست سمت کا تعین کرنا ہوگا، سرمایہ کاروں کے لیے سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی (22 فیصد سے 12 فیصد) سے کاروباری ماحول بہتر ہو رہا ہے، مہنگائی میں کمی آرہی ہے، اور اس کا فائدہ عام آدمی تک پہنچانا حکومت کا مقصد ہے۔

وزیر خزانہ نے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے ریلیف دینے کی نوید بھی سنائی، ٹیکس نظام کو سادہ بنایا جا رہا ہے تاکہ عام شہری بھی باآسانی گوشوارے بھر سکے۔

رشوت ستانی سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی رشوت لے رہا ہے تو کوئی دے بھی رہا ہے، عوام رشوت دینے سے انکار کریں، وزیراعظم اس مسئلے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں، کسٹمز میں فیس لیس سسٹم متعارف کرا دیا گیا ہے تاکہ بدعنوانی روکی جاسکے۔

ریکوڈک منصوبے سے متعلق انہوں نے کہا کہ 2028 کے بعد ملکی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوگا اور بلوچستان میں ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے لیے ایک خواب کی حیثیت رکھتا ہے۔

تعلیم، آبادی میں اضافے، اور ماحولیاتی آلودگی جیسے بڑے چیلنجز پر بھی سنجیدگی سے کام کرنا ہوگا، کیونکہ یہ سب پاکستان کے مستقل مسائل ہیں

شیئر کریں:
frontpage hit counter