جمعہ, 25 اپریل , 2025

وزیر اعظم نے 190 ملین پاؤنڈ لاگت سے دانش یونیورسٹی کی بنیاد رکھ دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے 190 ملین پاؤنڈ لاگت سے دانش یونیورسٹی کی بنیاد رکھ دی۔

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے 190 ملین پاؤنڈ (60 ارب روپے) کی لاگت سے تعمیر ہونے والی دانش یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

latest urdu news

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا شکریہ ادا کیا، جن کی بدولت 190 ملین پاؤنڈ کی رقم قومی خزانے میں منتقل ہوئی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دانش یونیورسٹی میں چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ یہاں داخلے صرف میرٹ پر دیے جائیں گے، جبکہ مستحق طلبہ کو مفت تعلیم فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ادارہ بہترین تعلیمی معیار، قابل اساتذہ اور جدید ریسرچ سینٹرز کے باعث عالمی سطح پر اپنی پہچان بنائے گا، منصوبے کے تحت 14 اگست 2026 کو یونیورسٹی کا پہلا سیکشن فعال کر دیا جائے گا۔

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کی یہ رقم عوام کی ملکیت تھی، مگر سابق حکومت نے بدقسمتی سے اسے ان سے محروم کر دیا، انہوں نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا شکریہ ادا کیا کہ عوام کو ان کی امانت واپس دلائی گئی۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دانش یونیورسٹی "اڑان پاکستان” پروگرام کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter