جمعہ, 25 اپریل , 2025

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’اپنا گھر اپنی چھت‘ پروگرام کا افتتاح کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ’اپنا گھر اپنی چھت‘ پروگرام کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔

لاہور آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی میں ’اپنا گھر اپنی چھت‘ پروگرام کے لیے منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کے دوران مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج میں اسکیم لانچ کرنے جا رہی ہوں جس کا مجھے انتظار تھا، پوچھا جا رہا تھا کہ کب اسکیم آ رہی ہے؟ پاکستانی عوام اسکے انتظار میں ہیں، اس اسکیم کا سب سے زیادہ انتظار میاں نوازشریف کو تھا۔

latest urdu news

مریم نواز کا یہ کہنا ہے کہ جس کے پاس اپنی چھت ہوتی ہے انہیں شاید اس کی قدر کم ہو، اس اسکیم کی اہمیت ان لوگوں سے جانیں کہ جن کے سر پر چھت نہیں ہے، گھر کی کمی کو لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہے۔

وزیراعلیٰ کا یہ کہنا تھا کہ شہری علاقوں میں 1 سے 5 مرلہ زمین پر 15 لاکھ روپے تک قرض مل سکے گا، دیہی علاقے میں 1 سے 10 مرلہ تک زمین پر 15 لاکھ قرض ملے گا، قرض کی اقساط 7 سال میں ادا کرنا ہوں گی، پہلے 3 ماہ قسط ادا نہیں کرنا، مریم نواز نے کہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ قسط 14 ہزار روپے ہو گی، حکومتِ پنجاب بلا سود قرض دے گی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اس کے لئے ایک نمبر دیا گیا ہے، پی آئی ٹی بی کے پورٹل پر بھی اپلائی کرسکتے ہیں، آپ کے پاس زمین کا ٹکرا ہے تو اپنے علاقے کے ڈی سی اور کمشنر آفس سے اس متعلق انفارمیشن بھی لے سکتے ہیں، ہم نے کوشش کی ہے کہ اس کی قسط کرائے سے کم ہی رکھیں، ہم گھر بھی بنانے جارہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہ اسکیم عوام کی ضرورت کو مدنظر رکھ کر بنائی گئی ہے، ابھی یہ اسکیم کچھ اضلاع میں ہے، تاہم میرا ارادہ ہے کہ اگلے 5 سال تک پورے پنجاب میں اس کو پھیلائیں گے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter