ہفتہ, 26 اپریل , 2025

وزیراعلیٰ پنجاب سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے امریکی کانگریس کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی، جس میں پنجاب میں سرمایہ کاری کے دائرہ کار کو وسعت دینے اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

امریکی وفد میں کانگریس ممبران ٹام سوزی، جوناتھن جیکسن، پولیٹیکل آفیسر نکھل ہاکن، قائم مقام امریکی سفیر نتالی بیکر اور قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز شامل تھے۔

latest urdu news

ملاقات کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، جمہوری اداروں کے درمیان تعاون اور پاک-امریکہ تعلقات کی بہتری پر تفصیلی گفتگو ہوئی، دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اقتصادی شراکت داری کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے وفد کو پنجاب میں آئی ٹی، زراعت، توانائی، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ان شعبہ جات میں تعاون سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوسکتا ہے، انہوں نے یہ بھی تجویز دی کہ پارلیمانی سطح پر وفود کے تبادلے کو مزید بڑھایا جائے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کو ترقی کی نئی راہ پر گامزن کیا جا رہا ہے، جہاں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب "ون ونڈو” سسٹم کے تحت ایس آئی ایف سی کے ذریعے سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ پاک-امریکہ تعلقات اہمیت کے حامل ہیں اور ہم دونوں ممالک کے درمیان آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے نئے دور کا آغاز دیکھ رہے ہیں، جسے مزید آگے بڑھانے کی گنجائش موجود ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter