ہفتہ, 26 اپریل , 2025

وزیراعلیٰ مریم نواز کی سولر پینل انسٹالیشن پراسیس جلد مکمل کرنے کی ہدایت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، پنجاب میں مفت سولر پینل سکیم کا آغاز ہو گیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے سولر پینل انسٹالیشن پراسیس جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے چیف منسٹر پنجاب فری سولر پینل سکیم کا باضابطہ افتتاح کیاگیا، مریم نواز کی جانب سے مختلف نمبرز بتانے پر سولر پینل سکیم کی خود کار ڈیجیٹل قرعہ اندازی ہوئی۔

latest urdu news

مریم نواز شریف نے فری سولر پینل ا سکیم میں کامیابی حاصل کرنے والے خوش نصیب صارفین کو مبارکباد دی۔

اس موقع پر سیکرٹری انرجی نےچیف منسٹر فری سولر پینل سکیم کےبارے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم کے تحت سال بھر میں 94 ہزار 483 سولر سسٹمز لگائے جائیں گے، صوبہ میں ماہانہ 200 یونٹ تک صرف کرنے والے صارفین کے لئے سولر سسٹم مفت انسٹال کیا جائے گا۔

بریفنگ کے مطابق فری سولر پینل سکیم کے لئے 8 لاکھ 61 ہزار صارفین نے اپلائی کیا، فری سولر پینل سکیم کا تمام پراسیس اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے مکمل کیا گیا، 0.55 کلوواٹ کے 47 ہزار 182 اور 1.1 کلوواٹ کے 47 ہزار 301 سسٹم انسٹال کئے جائیں گے۔

عمران خان کے سابق سکیورٹی افسر کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنےکا حکم

سیکرٹری انرجی کے مطابق 100 یونٹ اور 200 یونٹ تک ماہانہ بجلی صرف کرنے والے صارفین کو سولر سسٹم مفت دیاجائے گا، صارفین کے ماہانہ بل پر درج ریفرنس نمبر اور سی این آئی سی نمبر سے تصدیق کی جائے گی، فری سولر پینل حاصل کرنیوالے صارفین کی معاونت اور رہنمائی کے لئے ہیلپ لائن بھی قائم کی گئی ہے۔

بریفنگ کے مطابق سولر پینل اور انورٹر کو چوری سے بچانے کے لئے صارف کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ سے منسلک کیا جائے گا، پنجاب میں1 لاکھ سولر سسٹم انسٹال کرنے سے 57 ہزار ٹن کاربن کااخراج کم ہوگا، فری سولرپینل سکیم سے وفاقی حکومت پر بھی سبسڈی کا بوجھ کم ہوگا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter