وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جانب سے 3200 صحافیوں کو پلاٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی ملاقات ہوئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے وزارت اطلاعات کو جرنلسٹ کالونی لاہور فیز 2 کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے صحافیوں کو پلاٹ کی جلد از جلد فراہمی کے لیے قانونی تقاضے پورے کرنے اور جرنلسٹ ہاؤسنگ اسکیم فیز 2 کی کارروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صحافی اور حکومت 1 گاڑی کے 2 پہیے ہیں، صحافیوں کو پلاٹ دیکر احسان نہیں کر رہے یہ ان کا حق ہے، تمام صحافیوں کو میرٹ اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد پلاٹس دیے جائیں گے۔
وزارت اطلاعات پنجاب نے لاہور پریس کلب کے علاوہ لاہور کے دیگر صحافیوں سے درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اگلے 2،3 روز میں باقاعدہ اشتہار جاری کیا جائے گا۔
دوسری جانب کراچی کے نجی انسٹیٹیوٹ میں ”پاکستان کا مستقبل، معیشت اور سیاست“ کے عنوان سے سیمینار کے دوران مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پارلیمان کے پاس یہ اختیار نہیں ہونا چاہیے کہ وہ عدلیہ کی کارکردگی پر چیک رکھے۔
سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو متعدد مسائل کا سامنا ہے، مگر بجلی کے مسئلے نے معیشت کے کمر توڑکر رکھ دی ہے۔