ہفتہ, 26 اپریل , 2025

وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت، پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش کردی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کے دوران وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کھلے دل کے ساتھ تحریک انصاف کیساتھ مذاکرات میں بیٹھے اور انہیں مذاکرات کے لیے ساز گار ماحول فراہم کیا گیا لیکن پی ٹی آئی مذاکرات سے بھاگ رہی ہے۔

latest urdu news

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم نے بہت نیک نیتی سے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیے، ہماری کمیٹی نے کہا کہ اپنے تحریری مطالبات دیں۔

وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو کمیشن کی بجائے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئیں بیٹھیں، ہم ہاؤس کمیٹی بنانے کو تیار ہیں، ہم مذاکرات کے لیے صدق دل سے تیار ہیں۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف نے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کے کمیشن بنانے کا مطالبہ کررکھا ہے جس کی وجہ سے پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید یہ کہا کہ انسانی اسمگلنگ سے متعلق سینکڑوں پاکستانیوں کی جانیں ضائع ہوئیں، اس کالے دھندے کے نتیجے میں پاکستان کا تشخص متاثر کیا گیا، ہم اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کیساتھ اس پر میٹنگ بھی ہوئی، اس پر ہماری توجہ ہے، اس معاملے کو مکمل طور پر ختم کریں گے، جنہوں نے پاکستان کو بدنام کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، ان کے خاتمے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter