جمعہ, 25 اپریل , 2025

وزیراعظم کی شام میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا کیلئے لبنان سے مدد کی اپیل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے شام میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا کیلئے لبنان سے مدد کی اپیل کر دی۔

شہباز شریف کی جانب سے لبنانی وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ کیا گیا، وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ شام میں 600 پاکستانی اس وقت موجود ہیں، پاکستانیوں کے شام سے انخلا کیلئے لبنان کے ویزے جاری کرنے کی درخواست کی۔

latest urdu news

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کا شام سے انخلا لبنان کی مدد سے ہی ممکن ہے، لبنانی وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ شام سے تمام پاکستانیوں کے انخلا کیلئے ہر قسم کا تعاون کریں گے، 600 ہوں یا زیادہ، سب پاکستانیوں کو ویزے دیں گے۔

یاد رہے باغی گروپ کی جانب سے بشار الاسد حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد جنگجووں نے شام کے تمام ایئرپورٹس بند کر دیئے ہیں جس کی وجہ سے دیگر ممالک کے علاوہ سینکڑوں پاکستانی شہری بھی پھنسے ہوئے ہیں۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter