جمعہ, 25 اپریل , 2025

وزیراعظم کا مہنگائی 81 ماہ کی کم ترین شرح پر پہنچنے پر اطمینان کا اظہار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے مہنگائی 81 ماہ کی کم ترین شرح پر پہنچنے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ دسمبر 2024 میں مہنگائی کی شرح 4.1 فیصد پر آنا خوش آئند ہے، میکرو اکنامک استحکام حاصل کرلیا ہے لیکن یہ صرف آغاز ہے، ہم نے اُڑان پاکستان جیسے منصوبے کا آغاز کیا، یہ منصوبہ پاکستان کو دنیا کے صف اول ممالک کی صف میں کھڑا کر دے گا۔

latest urdu news

شہباز شریف نے مہنگائی 81 ماہ کی کم ترین شرح پر پہنچنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 24 سال بعد کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوا، افراط زر 38 فیصد سے کم ہو کر 4.1 فیصد پر آگیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ دنیا کی دوسری بہترین مارکیٹ بن چکی ہے، پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم ہو کر 13 فیصد پر آ گیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومتی معاشی اور مالیاتی ٹیم کی محنت سے معیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے، ان شااللہ عوام کی زندگیوں میں مزید بہتری آئے گی۔

latest breaking news in urdu< 

شیئر کریں:
frontpage hit counter