ہفتہ, 26 اپریل , 2025

وزیراعظم نے معیشت کو زوال سے ترقی کی راہ پر ڈال دیا، احسن اقبال

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے معیشت کو گراوٹ سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔

جدہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی معیشت تین مرتبہ عدم استحکام کی وجہ سے بحران کا شکار ہو چکی ہے، تاہم چوتھی بار قوم اسے مستحکم رکھے گی کیونکہ مزید بحرانوں کی گنجائش نہیں۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں معیشت کو استحکام دیا جا رہا ہے اور "اڑان پاکستان” پروگرام ملک کی ترقی کو مضبوط اور دیرپا بنیادیں فراہم کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ سیاسی لانگ مارچز کو چھوڑ کر اقتصادی ترقی کے سفر پر توجہ دی جائے، انہوں نے پاک-سعودیہ تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے میں مقامی کمیونٹی کے کردار کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ پارٹی کے بانی نے ہدایت دی ہے کہ جنید اکبر کی جانب سے کی گئی تقرریاں فوری طور پر منسوخ کی جائیں۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ انہوں نے انہیں مانسہرہ میں کرپشن سے متعلق معاملات سے آگاہ کیا۔

اعظم سواتی کاکہنا تھا کہ انہوں نےعمران خان کو پنجاب کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی اور نشاندہی کی کہ عالیہ حمزہ کو مشکلات کا سامنا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter