جمعہ, 25 اپریل , 2025

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ بیلا روس کے اچھے نتائج آئیں گے، احسن اقبال

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پسرور، وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بیلاروس کے حالیہ دوروں سے وزیر اعظم شہباز شریف اور نواز شریف کی کاوشوں کے مثبت ثمرات سامنے آئیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بیلاروس کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کی بدولت تقریباً ڈیڑھ لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے، اور دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے باہمی تعلقات خوشگوار ہیں، اور کوئی بھی ملک دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کر رہا، بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ وہ ایک سزا یافتہ شخص ہیں جن پر ساٹھ ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔

وفاقی وزیر نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی رہائی کے لیے مذاکرات کیے جا رہے ہیں تو پھر جیلوں میں بند چھوٹے جرائم میں ملوث افراد، جیسے جیب تراش اور موٹر سائیکل چور بھی رہائی کے مستحق قرار دیے جائیں۔

دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اسٹیبلشمنٹ کے مبینہ روابط پر سوالات اٹھا دیے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے مبینہ رابطوں پر ہمیں تحفظات ہیں، پی ٹی آئی کے سینیٹر ڈاکٹر ہمایوں مہمند نے ہم سے رابطہ کر کے ان خبروں کی تردید کی ہے، تاہم ہم چاہتے ہیں کہ اسد قیصر اس معاملے پر کھل کر وضاحت دیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter