جمعہ, 25 اپریل , 2025

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

دورہ سعودی عرب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات میں بہتری لانے کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماوں کی جانب سے اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کیلئے اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کا فروغ انتہائی ضروری ہے۔

latest urdu news

اس موقع پر پاکستانی وزیراعظم اور سعودی ولی عہد نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سعودی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر عملدرآمد کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران پانچویں دفعہ پاکستانی وزیراعظم سے ملاقات پر بے حد خوشی کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ یہ حقیقی محبت اور باہمی احترام کا نتیجہ ہے جو دونوں ملکوں کے عوام کو آپس میں جوڑتا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ولی عہد کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی جسے سعودی ولی عہد نے قبول کر لیا اور کہا جلد اپنے دورہ پاکستان کا منتظر ہوں۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter