جمعہ, 25 اپریل , 2025

وزیراعظم شہباز شریف بیلاروس کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس روانہ ہوگئے ہیں۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

latest urdu news

یاد رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی دعوت پر 10 سے 11 اپریل 2025 تک بیلاروس کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوستانہ تعلقات کی بنیاد 1991 میں سوویت یونین کے خاتمے کے بعد رکھی گئی تھی، جب پاکستان نے بیلاروس کو تسلیم کیا اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کا آغاز ہوا، اس وقت سے دونوں ممالک نے اپنے تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔

پاکستان اور بیلاروس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 30 ویں سالگرہ 2023 میں منائی گئی۔ اس موقع پر دونوں ممالک نے اپنے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

نومبر 2024 میں بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے پاکستان کا سرکاری دورہ کیا۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون، اقتصادی تعلقات اور دیگر اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter