جمعہ, 25 اپریل , 2025

وزیراعظم سے ایم ڈی آئی ایم ایف کی ملاقات، پروگرام مؤثر طریقے سے نافذ کرنے پر پاکستان کی تعریف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف سے منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے ملاقات کی جس میں آئی ایم ایف پروگرام سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو کی گئی۔

وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے آئی ایم ایف کی ٹیم کو معاشی استحکام کے لائحہ عمل، مؤثر کارکردگی اور منصوبہ بندی کی پائیداری کیلئے حکومتی عزم کا یقین دلایا۔

latest urdu news

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں پاکستان کی معاشی ترقی اور جاری اصلاحات پر گفتگو کی گئی، ہم نے دیرپا ترقی اور معاشی استحکام کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم میکرو استحکام سے دیر پا ترقی اور خوشحالی کے سفر پر آئی ایم ایف کے مدد کی قدر کرتے ہیں۔

ملاقات میں ایم ڈی آئی ایم ایف نے پروگرام مؤثر طریقے سے نافذ کرنے میں پاکستان کی کوششوں اور اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کے لیے وزیراعظم کے ذاتی عزم کو سراہا۔

اس موقع پر کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا تھا وزیراعظم شہباز شریف سے ہونیوالی ملاقات شاندار رہی، پاکستان میں آئی ایم ایف کی حمایت یافتہ اصلاحات پر وزیراعظم کا عزم حوصلہ افزاء ہے۔

کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں کی ترقی اور روزگار سے متعلق فیصلہ کن اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔

کرسٹالینا جارجیوا کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت استحکام کےبعد ترقی کی جانب گامزن ہو رہی ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter