44
لاہور، پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف حکومت کی جانب سے ایوارڈ نہ ملنے پر افسردہ ہوگئے۔
سوشل میڈیا پر سول ایوارڈ اور یوم پاکستان کے ہیش ٹیگ کے ساتھ اپنے پیغام میں شہروز کاشف نے کہا کہ انہیں 4 گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے پر فخر ہے اور وہ 22 سال کی عمر میں 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سر کرچکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ دنیا کی تمام 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹیاں سر کرنے والے دوسرے اور کم عمر ترین پاکستانی ہیں۔ تاہم وہ گزشتہ چار سال سے قومی سول ایوارڈ کے منتظر ہیں، مگر ہر بار آخری لمحات میں ان کا نام فہرست سے نکال دیا جاتا ہے۔
شہروز کاشف نے مزید کہا کہ ان کا جذبہ متاثر ضرور ہوا ہے لیکن حوصلہ اب بھی بلند ہے۔ انہوں نے 23 مارچ کے موقع پر ایوارڈ حاصل کرنے والے تمام افراد کو مبارکباد بھی دی۔