ہفتہ, 26 اپریل , 2025

ن لیگ کو پنجاب اسمبلی کی بھی ایک اور نشست مل گئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ کے دوبارہ گنتی سے متعلق فیصلے کی وجہ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو پنجاب اسمبلی کی ایک اور نشست مل گئی۔

سپریم کورٹ نے پی پی 133 ننکانہ صاحب سے رانا محمد ارشد کو بھی بحال کر دیا، سپریم کورٹ کے فیصلے سے مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا محمد ارشد کامیاب قرار دیدیے گئے۔

latest urdu news

واضح رہے کہ 15 مئی کو لاہور ہائیکورٹ نے ن لیگی ایم پی اے رانا ارشد کی جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا تھا۔

حلقہ پی پی 133 ننکانہ صاحب سے رانا ارشد کی کامیابی کیخلاف دائر درخواست پر جسٹس شاہد کریم نے محمد عاطف کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اپیل منظور کر لی اور رانا ارشد کی جیت کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے دیا۔

قبل ازیں الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی کے بعد 9 اپریل کو رانا ارشد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، دوبارہ گنتی کے بعد مسلم لیگ ن کے امیدوار کو 2400 ووٹوں کی برتری حاصل ہوئی۔

[td_flex_block_1 modules_on_row=”” limit=”1″ hide_audio=”yes” image_size=”” image_floated=”float_left” show_excerpt=”none” show_review=”none” show_date=”none” show_com=”none” show_author=”none” show_cat=”none” show_btn=”none” f_title_font_family=”file_3″ f_title_font_size=”20″ meta_info_align=”center” image_width=”30″ modules_border_size=”1″ modules_border_color=”#000000″ review_source=”user_reviews” linked_posts=”” sort=”random_7_day” category_id=”_related_cat” art_title=”10px” m_bg=”#f7f7f7″ tdc_css=”eyJhbGwiOnsicGFkZGluZy1yaWdodCI6IjIwIiwicGFkZGluZy1sZWZ0IjoiMjAiLCJkaXNwbGF5IjoiIn19″ image_height=”60″]

latest urdu news

شیئر کریں:
frontpage hit counter