جمعہ, 25 اپریل , 2025

نیپرا نے ونٹر پیکیج کی منظوری دیدی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے وفاقی حکومت کی جانب سے جمع کرائے گئے ونٹر پیکیج کی منظوری دے دی۔

نیپرا کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ونٹر پیکیج سے صنعتی نیٹ میٹرنگ اور ویلنگ صارفین بھی فائدہ حاصل کرسکیں گے۔

latest urdu news

نیپرا کے اعلامیہ میں یہ بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی درخواست میں صنعتی نیٹ میٹرنگ اور ویلنگ صارفین شامل نہیں کیے گئے تھے۔

ونٹر پیکیج کے تحت گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافی یونٹ کی قیمت 26 روپے 7 پیسے ہوگی۔

نیپرا کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ونٹر پیکیج کی میعاد 3 مہینے (دسمبر تا فروری) تک ہوگی، یہ ریلیف یا کمی صارفین کو دسمبر کے بلوں میں فراہم کی جائے گی۔

دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے میں پلاسٹک مصنوعات بنانے، سپلائی کرنے، اور ری سائیکل کرنے والوں کی آن لائن رجسٹریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایک بیان میں سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ صوبے میں پلاسٹک پروڈیوسرز، سپلائرز اور ری سائیکلرزکی رجسٹریشن آن لائن کرنےکا فیصلہ کیا ہے جس سے پلاسٹک انڈسٹری کا ڈیٹا ایک جگہ اکٹھاکیا جائےگا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter