جمعہ, 25 اپریل , 2025

نیٹ فلکس کی ’دی گریٹیسٹ رائیولری: انڈیا بمقابلہ پاکستان‘ سیریز کا ٹریلر جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیٹ فلکس انڈیا نے اپنی نئی ڈاکو سیریز ’دی گریٹیسٹ رائیولری: انڈیا بمقابلہ پاکستان‘ کا ٹریلر جاری کر دیا۔

نیٹ فلکس انڈیا نے کرکٹ کی سب سے مشہور دشمنی، پاک بھارت میچز پر مبنی اپنی نئی ڈاکیومینٹری سیریز ’دی گریٹیسٹ رائیولری: انڈیا بمقابلہ پاکستان‘ کا ٹریلر جاری کر دیا ہے۔ یہ سیریز 7 فروری 2025 کو ریلیز کی جائے گی، اور اس کے ٹریلر نے پہلے ہی شائقین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

latest urdu news

سیریز کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے سنسنی خیز میچز پر روشنی ڈالتی ہے، جو کھیل سے زیادہ قوموں کے جذبات اور فخر کا معاملہ بن جاتے ہیں۔ ٹریلر میں اسٹیڈیم کی دلکش جھلکیاں، شائقین کا جوش، اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے بیانات شامل ہیں۔ بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ ٹریلر کے آغاز میں کہتے ہیں کہ "یہ مقابلہ محض ایک کھیل نہیں، اس سے کہیں زیادہ ہے۔”

پاکستان کے شعیب اختر نے اس دشمنی کو کرکٹ کی سب سے بڑی جنگ قرار دیا، جبکہ سوراو گانگولی، سنیل گواسکر، انضمام الحق، اور شکھر دھون جیسے کرکٹ لیجنڈز نے اس تاریخی مسابقت کے جذباتی پہلوؤں پر گفتگو کی۔

یہ سیریز ایسے وقت میں ریلیز ہو رہی ہے جب 23 فروری 2025 کو پاکستان اور بھارت چیمپئنز ٹرافی میں ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گے۔ اس بڑے ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان اور متحدہ عرب امارات مشترکہ طور پر کر رہے ہیں، جو 19 فروری سے 9 مارچ 2025 تک جاری رہے گا۔

سیریز کی ہدایت کاری چندرادیو بھاگت اور اسٹیورٹ سگ نے کی ہے، اور پروڈکشن گری میٹر انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے کی گئی ہے۔ کرکٹ شائقین اس سیریز کو بھرپور جوش و خروش سے دیکھنے کا انتظار کر رہے ہیں۔

latest breaking news in urdu

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Netflix India (@netflix_in)

شیئر کریں:
frontpage hit counter