101
نیو ایئر پارٹی کے لیے امریکا سے پاکستان اسمگل کی گئی منشیات پکڑی گئی۔
کراچی میں پاکستان کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کے کلکٹریٹ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران امریکا سے پارسل کے ذریعے اسمگل کی جانے والی 750 گرام میرجوانہ منشیات کو پکڑ لیا۔
کلکٹر کسٹمز عدیم خان کے مطابق، یہ منشیات 30 لاکھ روپے کی مالیت کی ہیں اور اسے وائرلیس اسپیکر کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا۔ نئے سال کی آمد سے قبل ہونے والی پارٹیوں میں استعمال ہونے والی مہنگی منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے کسٹمز کلکٹریٹ نے بیرون ملک سے آنے والے مشکوک پارسلز کی سخت نگرانی کی تھی۔
حکام نے امریکا سے آنے والے ایک مشکوک پارسل کی اسکیننگ کی اور اس کی تلاشی لینے پر میرجوانہ منشیات برآمد ہوئی۔ پارسل ضبط کر لیا گیا اور اس حوالے سے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔