جمعہ, 25 اپریل , 2025

نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری پر عالمی عدالت کے ججز کو دھمکیاں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری پر عالمی فوجداری انصاف کے ججز پر دباؤ اور دھمکیاں ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔

دی ہیگ میں آئی سی سی کے ارکان سے خطاب کے دوران آئی سی سی کی صدر ٹوموکو اکانے کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی انصاف اور انسانیت کا مستقبل خطرے میں ہے، ہم تاریخ کے اہم موڑ پر ہیں جہاں انصاف اور عالمی قانون کو خطرات کا سامنا ہے۔

latest urdu news

آئی سی سی نے گذشتہ مہینے نتن یاہو، ان کے سابق وزیر دفاع اور حماس کے ایک اہم رہنما کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے تھے، جس کے بعد سے یہ عدالت بعض حلقوں میں تنقید کا نشانہ بنی ہوئی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے عالمی عدالت کے فیصلے کو یہود مخالف‘ جب کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلیوں کے خلاف وارنٹس کو اشتعال انگیز قرار دیا۔

بین الاقوامی فوجداری عدالت اپنی قانونی ذمہ داری آزادانہ اور غیر جانبدارانہ طور پر کسی بیرونی مداخلت کے بغیر پوری کرتی رہے گی۔

دوسری جانب ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں طوفانی بارشوں کے بعد حادثات میں 19 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

غیر ملکی میڈیا نے یہ بتایا ہے کہ ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں طوفانی بارشیں ہوئیں جس کے بعد دونوں ممالک کو سیلابی صورتحال کا سامنا ہے جب کہ سیلاب کے سبب ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں اور حادثات میں 19 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter