جمعہ, 25 اپریل , 2025

نویں جماعت کا طالبعلم اغوا، 6 کروڑ تاوان طلب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی کے علاقے منگھو پیر میں نامعلوم افراد نے محنت کش کے 17 سالہ بھائی کو اغوا کر لیا اور 6 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کر دیا۔

پولیس کے مطابق، متاثرہ شخص رشید اللہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ رشید اللہ نے بتایا کہ اس کا بھائی عابد اللہ، جو نویں جماعت کا طالبعلم ہے، عشاء کی نماز کے لیے گھر سے نکلا تھا، لیکن واپس نہ آیا، رات 10 بجکر 47 منٹ پر عابد اللہ کے نمبر سے کال موصول ہوئی، تاہم دوسری طرف کوئی اور شخص بات کر رہا تھا۔

latest urdu news

اغوا کاروں نے فون پر کہا کہ عابد اللہ ان کے پاس ہے اور اسے چھوڑنے کے لیے 6 کروڑ روپے ادا کرنے ہوں گے۔ انہوں نے مزید دھمکی دی کہ اگر پولیس کو اطلاع دی گئی تو مغوی کو قتل کر دیا جائے گا۔

پولیس نے واقعے کی تفتیش اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (AVCC) کے سپرد کر دی ہے، جبکہ وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ویسٹ اور ایس ایس پی اے وی سی سی سے الگ الگ تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

انہوں نے مغوی کی فوری بازیابی یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter