جمعہ, 25 اپریل , 2025

نوجوان کی محبت میں کراچی آکر پھنسی امریکی خاتون کی دلچسپ ویڈیو سامنے آگئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پاکستانی نوجوان کی محبت میں امریکا سے کراچی آنے والی خاتون کی کراچی ایئرپورٹ پر بننے والی دلچسپ ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے۔

کراچی ایئرپورٹ پر ایک دلچسپ اور غیر معمولی واقعہ پیش آیا جب ایک امریکی خاتون نے پاکستان میں ایک نوجوان سے ملنے کی خواہش ظاہر کی اور اپنے شوہر اور بچوں کو چھوڑ کر کراچی آ گئیں۔

latest urdu news

یہ خاتون نیو یارک سے اپنے شوہر سے علیحدہ ہو کر اور اپنے دو بچوں کو امریکہ میں چھوڑ کر کراچی پہنچی۔ وہ پاکستانی نوجوان کے ساتھ شادی کرنا چاہتی تھی، مگر جب لڑکے نے والدین کی رضامندی نہ ہونے کی وجہ سے انکار کیا، تو خاتون کی ویزے کی میعاد ختم ہو گئی۔ ایئرپورٹ پر پہنچ کر خاتون پریشان ہو گئی، جس کے بعد گورنر سندھ نے اس کے لیے ویزا اور ٹکٹ کا بندوبست کیا۔

حکام کے مطابق خاتون کو امریکہ واپس جانے کے لیے ایئرپورٹ روانہ کیا گیا، لیکن خاتون نے واپس جانے سے انکار کرتے ہوئے ایئرپورٹ پر ہنگامہ کیا۔ امریکی قونصل خانے سے رابطہ کیا گیا اور امریکی حکام ایئرپورٹ پر پہنچے۔ حکام کا کہنا تھا کہ خاتون کو زبردستی طیارے میں سوار کرنا قانون کے خلاف ہوگا، اور وہ اس کا راضی ہو کر واپسی چاہتے ہیں۔

اس دوران خاتون کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی، جس میں وہ خوشگوار موڈ میں نظر آ رہی ہیں اور ایئرپورٹ پر موجود اہلکاروں کے ساتھ خوشگوار انداز میں بات چیت کر رہی ہیں۔ ویڈیو میں امریکی خاتون اے ایس ایف اور خلیجی ایئر لائن کے عملے کے ساتھ ہنسی مذاق کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter