ہفتہ, 26 اپریل , 2025

نوجوان نسل نے مار دھاڑ اور جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کو مسترد کردیا، عظمیٰ بخاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ اب شعور آچکا ہے، نوجوان نسل نے مار دھاڑ اور جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت نے 1 سال میں کامیابیوں کے ریکارڈ قائم کیے ہیں، مریم نواز نے سیاست کو خدمت میں تبدیل کرکے نیا ٹرینڈ متعارف کروایا ہے، ایک طرف مریم نواز عوامی خدمت کے ریکارڈ بنارہی ہیں تو دوسری طرف مخالفین زبان درازی کے ریکارڈ بنارہے ہیں۔

latest urdu news

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ 76سالہ تاریخ میں کسی حکومت نے اتنے منصوبے شروع نہیں کیے جتنے مریم نواز نے 1 سال میں مکمل کردیئے ہیں، پاکستان کے نوجوانوں کو الیکٹرک بائیکس، سکالرشپ، لیپ ٹاپ اور آسان کاروبار کے لئے قرض چاہیے، نوجوانوں کو پٹرول بم،غلیلیں اور کیلوں والے ڈنڈے نہیں چاہئیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نوجوان نسل کو شعور آچکا ہے، نوجوانوں نے جلاؤ گھیراؤ اور مار دھاڑ کی سیاست کو مسترد کردیا ہے، مریم نواز نوجوان نسل کے لئے ایک امید اور ایک آس بن کر آئی ہیں، ایک ماں ہمیشہ اپنے بچوں کو آگے بڑھتا اور ترقی کرتا دیکھنا چاہتی ہے، کوئی ماں اپنے بچوں کو حوالات اور جیلوں میں نہیں دیکھنا چاہتی۔

دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ریاستی اداروں کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔

آکسفورڈ یونین سے خطاب کے دوران چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان میں جمہوریت مضبوط نہیں، دیگر ممالک کو بھی جمہوریت سے متعلق چیلنجز کا سامنا ہے، پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، پیپلزپارٹی کا میثاق جمہوریت میں اہم کردار تھا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter