ہفتہ, 26 اپریل , 2025

نواز شریف کی طویل عرصے بعد سیاست میں بھرپور واپسی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایک طویل وقفے کے بعد سیاست میں دوبارہ قدم رکھ دیا ہے۔

عوامی رابطہ مہم کے تحت انہوں نے ملک بھر میں جلسوں اور ریلیوں کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا پہلا مرحلہ پنجاب سے شروع ہوگا۔

latest urdu news

نواز شریف نے بلوچستان کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی آمادگی کا اظہار بھی کیا ہے۔

اسی تناظر میں بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک نے لاہور میں نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے صوبے کے مسائل کے حل کے لیے نواز شریف سے عملی کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔

نواز شریف نے انہیں یقین دہانی کروائی کہ وہ سیاسی اور جمہوری میدان میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

دوسری جانب وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد حکومت کو اب کسی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات سے روکنے کی ضرورت نہیں، کیونکہ وہ خود ہی بہت سے افراد سے نہیں ملنا چاہتے۔

نجی ٹی وی چینل پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں ہر کوئی اپنی علیحدہ راہ پر گامزن ہے، یہ لوگ ایک مضبوط جماعت ہونے کے باوجود اسے سنبھالنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter