40
لاہور، سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کی طبیعت ناساز ہو گئی، ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دے دیا ہے۔
لیگی ذرائع کے مطابق نواز شریف کی صحت میں خرابی کے باعث ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان روزانہ ان کا معائنہ کر رہے ہیں، ڈاکٹرز نے انہیں فضائی سفر سے گریز کرنے کی ہدایت دی ہے۔
میاں نواز شریف ہر سال رمضان المبارک کے آخری عشرے میں سعودی عرب جا کر مکہ اور مدینہ میں قیام کرتے ہیں، اس بار بھی ان کی یہی خواہش تھی، تاہم ڈاکٹروں نے انہیں سفر کی اجازت نہیں دی۔
دوسری جانب ہائی کورٹ نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرنے والوں کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔
ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجر بینچ نے عمران خان کی جیل میں ملاقاتوں سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد اعظم خان شامل تھے۔