ہفتہ, 26 اپریل , 2025

نواز شریف نے اپنی ٹیم کو مذاکرات ناکام بنانے کا مشن سونپ دیا ہے، بیرسٹر سیف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور، مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف نے اپنی ٹیم کو مذاکرات ناکام بنانے کا مشن سونپ دیا ہے۔

اپنے بیان میں صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹرسیف نے کہا کہ پی ٹی آئی اور عسکری قیادت کے درمیان ملاقات کے بعد سابق وزیراعظم کیمپ میں کھلبلی مچ گئی ہے، اطلاعات ہیں نوازشریف نے اپنی ٹیم کو مذاکرات ناکام بنانے کا مشن سونپ دیا ہے، حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو غیر موثر بنانے کا کام شروع ہو چکا ہے۔

latest urdu news

بیرسٹر سیف نے کہا کہ ایسے عناصر سرگرم ہو چکے ہیں جو نہیں چاہتے کہ ملک کے اندر سیاسی استحکام کی راہیں کھلیں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ تحریک انصاف ملک میں امن کیلئے مذاکرات کی راہ پر چل رہی ہے جبکہ غیر منتخب ٹولہ اپنے ناجائز اقتدار کو بچانے کے لئے مذاکرات ناکام بنانے کے مشن پر ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ حکومتی وزراء اپنے حلف کا پاس رکھتے ہوئے پی ٹی آئی اور عسکری قیادت میں ملاقات پر سیاست نہ کریں۔

دوسری جانب ایک بیان میں شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے نے بتا دیا ہے کہ عوام کو بے وقوف بنانے والا بہروپیا اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے، دوسروں کے لیے گڑھے کھودنے والا خود رسوا ہو رہا ہے۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter