55
نارووال، کشمریاں میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔
آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی۔
پولیس کے مطابق، مقتولین حویلی انعام اللہ بٹ کے اندر نماز ادا کر رہے تھے جب ملزمان نے اچانک حملہ کر دیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عمران بٹ، شاہد بٹ اور ظفر اقبال کے نام سے ہوئی ہے۔
فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے لاشوں اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی او نارووال کو ہدایت دی ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔