جمعہ, 25 اپریل , 2025

میں پیدائشی نہیں بلکہ خود کو شعوری مسلمان سمجھتا ہوں، حمزہ عباسی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ میں پیدائشی مسلمان نہیں ہوں بلکہ میں خود کو شعوری مسلمان سمجھتا ہوں۔

حال ہی میں اداکار حمزہ علی عباسی نے ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی اور اپنی نجی زندگی سے متعلق کھل کر بات چیت کی۔ اداکار کی جانب سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا گیا کہ میں خود کو پیدائشی طور پر مسلمان نہیں سمجھتا بلکہ شعوری مسلمان سمجھتا ہوں جو دین اسلام کو اچھے طریقے سے سمجھ کر صراط مستقیم پر گامزن ہے۔

latest urdu news

حمزہ عباسی کا کہنا تھا کہ ہاں میں ایک مسلمان گھرانے میں پیدا ہوا، میں پہلے سے ایک مسلمان تھا لیکن اب میں جو زندگی گزار رہا ہوں وہ میری اپنی منشا کے مطابق ہے، میں نے تمام مذاہب کا مطالعہ کرنے کے بعد دین اسلام کو قبول کیا ہے۔

معروف اداکار کا کہنا تھا کہ میں کوئی مذہبی اسکالر یا پیشوا نہیں ہوں لیکن دین اسلام کی جو باتیں مجھے عقلی اور شعوری طور پر سمجھ آتی ہیں میں ان پر عمل کرنے اور اسلامی پیغام کو آگے پہنچانا اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوں۔

دوسری جانب معروف اداکارہ صبا حمید نے لاہور کو قتل کی آماج گاہ قرار دیدیا۔

سینئر اداکارہ صبا حمید کی جانب سے لاہور میں چھائی فضائی آلودگی اور اسموگ پر مایوسی کا اظہار کیا گیا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter