جمعہ, 25 اپریل , 2025

میچ سے قبل ہی کراچی کنگز کو بڑا دھچکا لگ گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 10 کے پہلے میچ سے قبل ہی کراچی کنگز کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) 10 میں آج ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا تاہم کراچی کنگز کو میچ شروع ہونے سے پہلے بڑا دھچکا لگ گیا، میچ سے قبل ہی وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس زخمی ہونے کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

latest urdu news

لٹن داس انٹرا اسکواڈ میچ کے دوران سیدھے ہاتھ پر گیند لگنے سے زخمی ہوئے، انگوٹھے میں ہیر لائن فریکچر آنے کی وجہ سے ڈاکٹرز نے انہیں دو ہفتے آرام کی تجویز دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز کی جانب سے لٹن داس کو دو ہفتے آرام تجویز کے بعد وہ آج صبح اپنے ملک بنگلہ دیش واپس روانہ ہوگئے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter