ہفتہ, 26 اپریل , 2025

میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ؛ 142 افراد جاں بحق، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

میانمار میں آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے اثرات بنکاک تک دیکھے گئے۔

میانمار میں 7.7 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں 142 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد ہزاروں میں پہنچنے کا خدشہ ہے۔

latest urdu news

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق، زلزلے کا مرکز میانمار کے دوسرے بڑے شہر منڈلے کے قریب تھا، جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تک تھی۔ اس خوفناک زلزلے کے جھٹکے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک تک محسوس کیے گئے، جہاں فلک بوس عمارتیں لرز گئیں اور سوئمنگ پولز کا پانی آبشار کی طرح بہنے لگا۔

متعدد عمارتیں منہدم، سیکڑوں افراد ملبے تلے دبے

زلزلے کے باعث درجنوں رہائشی عمارتیں منہدم ہوگئیں، سیکڑوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، اور شہر کا انفرا اسٹرکچر بری طرح متاثر ہو چکا ہے۔ فوجی حکومت نے چھ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے عالمی برادری سے امداد کی درخواست کی ہے۔

زلزلے کے دوران ایک مسجد بھی متاثر ہوئی، جس کے نتیجے میں 3 نمازی شہید جبکہ کئی زخمی ہو گئے۔

بنکاک میں بھی زلزلے کے اثرات

بنکاک میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث 8 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے۔ لگژری ہوٹلز کی چھتوں پر موجود سوئمنگ پولز کا پانی زمین پر گرنے لگا، جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔

ریسکیو ادارے مسلسل ملبے سے لاشیں نکالنے میں مصروف ہیں، اور خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 1000 سے 10,000 تک پہنچ سکتی ہے۔ امدادی کام جاری ہیں، لیکن بڑے پیمانے پر تباہی کے باعث صورتحال تشویشناک ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter