جمعہ, 25 اپریل , 2025

مہندرا سنگھ دھونی آئی پی ایل کی تاریخ کے بوڑھے ترین کپتان بن گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کو ورلڈ کپ جتوانے والے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

بھارت کے مایہ ناز کرکٹر مہندرا سنگھ دھونی نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں 43 برس 278 دن کی عمر میں کپتانی کرکے تاریخ رقم کردی۔

latest urdu news

چنئی سپر کنگز کے موجودہ کپتان روتوراج گائیکواڑ کی کہنی میں فریکچر ہونے کے سبب ٹیم کی کپتانی ملنے کے باعث وہ آئی پی ایل کی تاریخ کے بوڑھے ترین کپتان بن گئے۔

تاہم انہیں ٹیم کی کپتانی تو ملی لیکن دھونی کی قیادت میں چنئی کو اپنے ہوم گراؤنڈ میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ مہندرا سنگھ دھونی نے آخری بار 2023 میں فرنچائز کی قیادت کی تھی جب انہوں نے ٹائٹل جیتا تھا بعدازاں انہوں نے 2024 سیزن سے پہلے ٹیم کی کپتانی روتوراج گائیکواڑ کے حوالے کردی تھی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter