ہفتہ, 26 اپریل , 2025

مولانا کا جسٹس منصور علی شاہ کو بطور چیف جسٹس نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مشورہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کی جانب سے (ن) لیگ کو جسٹس منصور علی شاہ کا بطور چیف جسٹس نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مشورہ دے دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکومت اور اتحادیوں کی جانب سے آئینی ترامیم پر سربراہ جے یو آئی کو منانے کی کوششیں تاحال جاری ہیں، ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی جانب سے (ن) لیگ کو جسٹس منصورعلی شاہ کا بطور چیف جسٹس نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے یہ اصرار کیا گیا ہے کہ چیف جسٹس تقرری کے بعد بذریعہ پینل ججز تعیناتی کے حوالے سے ترمیم لاگو کی جائے، مولانا فضل الرحمان نے خبردار کیا کہ اگلے چیف جسٹس کے نوٹیفکیشن میں تاخیر سے مزید مسائل پیدا ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی جانب سے سربراہ جے یو آئی کی تجویز پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی ایک مسودہ بنائیں، ایک مسودہ حکومتی اتحاد کا اور دوسرا مسودہ مشترکہ اپوزیشن کا ہو۔

دوسری جانب ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی سربراہی میں 6 رکنی جے آئی ٹی میں 3 پولیس اور 3 حساس اداروں کے نمائندے شامل ہیں جبکہ جے آئی ٹی کا پہلا اجلاس آج ہی طلب کرلیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں اشتعال کو ہوا دینے کے الزام میں 38 افراد کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم نے ایف آئی آر بھی درج کرلی ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter