185
پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں اور ٹھنڈی ہواؤں کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
جمعہ کی صبح ہوتے ہی لاہور کے میں گڑھی شاھو، مال روڈ، لکشمی چوک، مغلپورہ، گوالمنڈی، گلبرگ، سمن آباد، ماڈل ٹاؤن، ٹاؤن شپ سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔
اس کے علاوہ اسلام آباد، راولپنڈی، جھنگ، ننکانہ صاحب، سرگودھا، ڈیرہ اسماعیل خان، ملتان، پتوکی، صفدر آباد، اور سانگلہ ہل میں بھی ابررحمت ہوئی۔
جبکہ ٹانک، ہری پور، کرک اور مضافات میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک ملک کے دیگر علاقوں میں کہیں موسم خشک اور کہیں گرم رہنے کی پش گوئی کی گئی ہے۔