جمعہ, 25 اپریل , 2025

منفرد انداز میں ورلڈ کنزیومر ڈے منایا گیا، صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے آگاہی تقریبات کا انعقاد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات میں منفرد انداز میں ورلڈ کنزیومر ڈے منایا گیا، صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے آگاہی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

گجرات: عالمی یوم تحفظ حقوق صارفین کے موقع پر ضلعی انتظامیہ، کنزیومر پروٹیکشن کونسل، سرکاری و نجی اداروں، وکلا، ڈاکٹرز، سول سوسائٹی اور مقامی صارفین نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر آگاہی سیمینارز اور واکس کا انعقاد کیا گیا تاکہ عوام کو ان کے حقوق اور قانونی تحفظ کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔

latest urdu news

کنزیومر پروٹیکشن کونسل نے محکمہ تعلیم، محکمہ صحت، ریونیو، پولیس اور لوکل گورنمنٹ کے اشتراک سے آگاہی مہم منعقد کی، جس میں صارفین کے حقوق اور شکایات کے ازالے کے قانونی طریقہ کار پر روشنی ڈالی گئی۔

ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کنزیومر پروٹیکشن کونسل گجرات نے صرف ایک ماہ میں 200 سے زائد شکایات درج کرکے فوری حل کیں، جس کی بدولت گجرات پنجاب بھر میں سرفہرست رہا۔ انہوں نے کونسل کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

کنزیومر پروٹیکشن کونسل کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر چوہدری فاروق نے صارفین کے تحفظ کے لیے جاری اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے شہریوں پر زور دیا کہ وہ غیر معیاری یا مہنگی اشیاء کی شکایات فوری درج کروائیں تاکہ ان کے مسائل بروقت حل کیے جا سکیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter