جمعہ, 25 اپریل , 2025

منشیات کی روک تھام کے لیے جامع اور مؤثر حکمت عملی ناگزیر ہے، محسن نقوی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ منشیات کی روک تھام کے لیے جامع اور مؤثر حکمت عملی ناگزیر ہے۔

پاک-خلیج انسداد منشیات کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ نشہ آور اشیاء کی اسمگلنگ اور ان کے استعمال کو محدود کرنے کے لیے باہمی تعاون، معلومات کے تبادلے، اور مربوط اقدامات کی ضرورت ہے۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس اینٹی نارکوٹکس فورس کی میزبانی میں اس عزم کے تحت منعقد ہو رہی ہے کہ ایک منشیات سے پاک دنیا کی تشکیل ممکن ہو، حکومت پاکستان خلیجی ممالک کے ساتھ انسدادِ منشیات کے ہر پہلو میں تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ہم محض اپنی حکومتوں کے نمائندے نہیں بلکہ عالمی سطح پر منشیات کے خلاف جدوجہد میں ایک متحدہ محاذ کا حصہ ہیں، خلیجی ممالک کی شرکت ہمارے اجتماعی ارادے کی عکاسی کرتی ہے۔

محسن نقوی نے اس بات پر زور دیا کہ انٹیلی جنس شیئرنگ، مشترکہ تربیتی مواقع، فوری رابطہ کاری اور فرانزک و تکنیکی معاونت جیسے شعبوں میں باہمی شراکت کو فروغ دیا جائے تاکہ منشیات کے ناسور کے خلاف مؤثر کارروائی کی جا سکے اور نوجوان نسل کو محفوظ مستقبل فراہم کیا جا سکے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter