جمعہ, 25 اپریل , 2025

ممانی کے ساتھ فرار ہونے والا بھانجا ماموں کے ہاتھوں قتل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

قصور، منڈی عثمان والہ کے علاقے تتارا کامل میں ممانی کو ساتھ لے جانے والا بھانجا اپنے ماموں کے ہاتھوں مارا گیا۔

پولیس کے مطابق 30 سالہ مقصود احمد، جو حجرہ شاہ مقیم سے اپنی ممانی شکیلہ بی بی کو ساتھ لے گیا تھا، اپنے ماموں امانت علی کے ہاتھوں قتل ہوگیا۔

latest urdu news

مقتول کے بھائی پرویز کا کہنا ہے کہ اس کے ماموں نے بیوی کو لے جانے کی رنجش پر مقصود کو قتل کرکے موقع پر دفنا دیا۔

تھانہ منڈی عثمان والہ پولیس نے مقتول کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

دوسری جانب گجرات میں صدر سرکل پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

گجرات میں صدر سرکل پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے دوران واردات کی نیت سے چھپے ملزمان سمیت 23 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے کارروائیوں کے دوران 60 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون، 2140 گرام ہیروئن، 260 گرام آئس، 560 گرام چرس، 54 لیٹر شراب اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا، جس میں بندوق 303 بور اور 4 عدد پسٹل معہ گولیاں شامل ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter