جمعہ, 25 اپریل , 2025

ملک کی فلاح کے لیے جو بہتر ہوا وہ کریں گے، سلمان اکرم راجہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ سیاسی عمل اور گفتگو جاری ہے، ملک کی فلاح کے لیے جو بہتر ہوا وہ کریں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سلمان اکرم راجا نے کہا کہ سیاسی عمل میں رکاوٹ نہیں آتی، گفتگو ہو رہی ہے اور تمام زاویوں کو دیکھا جائے گا، ملک میں امن اور فلاح کے لیے جو بھی کرنا ہوا کریں گے۔

latest urdu news

دوسری جانب تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ میں نے ہمت نہیں ہاری، ان کا پیغام ہے ہم ڈٹے رہیں گے اور اپنا حق لے کر رہیں گے۔

مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ حکومت دیدہ دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولیاں چلانے کے بیان دے رہی ہے مگر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب اب لاشوں کا بوجھ اٹھانے کے لیے بھی تیار نہیں ہیں۔

دوسری جانب عوام پاکستان پارٹی اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ سیاست نفرت اور دشمنی میں بدل چکی ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک کا موجودہ نظام بہتر مستقبل دینے سے قاصر ہے، ملک میں معاملات کو سلجھانے کی ضرورت ہے، حکومت معاملات کو سلجھانے میں سنجیدہ نظر نہیں آ رہی، اپوزیشن کا رویہ بھی معاملات کو الجھانے والا ہے۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter