جمعہ, 25 اپریل , 2025

ملک میں دہشت گردی کے واقعات پیش آ رہے ہیں، کامران ٹیسوری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کئی کوششیں ہو چکی ہیں، مگر دشمن کو ہر بار ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشیں جاری ہیں۔

latest urdu news

گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور جلد اپنے پیروں پر کھڑا ہو جائے گا۔ ان کے مطابق ملک کی معیشت تیزی سے بہتری کی جانب بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوست ممالک پاکستان پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں، جو مستقبل میں ملکی ترقی کے لیے معاون ثابت ہوگا۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اسکول ایجوکیشن میں گورننس کو مؤثر بنایا جائے، تعلیمی معیار کو بلند کیا جائے اور بچوں کو اسکول تک آسان رسائی فراہم کی جائے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter